علیمہ خان کو سوشل میڈیا پر ریاست مخالف سرگرمیوں کی وضاحت کےلئے نوٹس جاری

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی  نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کو سوشل میڈیا پر ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزام میں نوٹس جاری کردیا۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے ایک نوٹیفکیشن کے مطابق عمران خان کی بہن علیمہ خان کو 17 جولائی کو این سی سی آئی اے دفتر میں ذاتی طور پر پیش ہونےکی ہدایت کی گئی ہے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ علیمہ خان سوشل میڈیا کے ذریعے ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔

 مقررہ تاریخ پر پیش نہ ہونے پر علیمہ خان کےخلاف سخت کارروائی کا انتباہ کرتے ہوئے واضح کیا گیا کہ عدم حاضری کی صورت میں قانونی کارروائی کو آگے بڑھایاجائےگا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے