ہنزہ میں نئی تعمیرات پر پابندی عائد
گلگت بلتستان کے ضلع ہنزہ کی انتظامیہ نے نئی تعمیرات پر پابندی عائد کرتے ہوئے وسطی ہنزہ، عطا آباد جھیل، بورتھ جھیل اور ڈوئیکر کے علاقوں میں نئی تعمیرات کے لیے جاری کئے گئے تمام اجازت نامے منسوخ کردیئے ۔
ہنزہ کی ڈپٹی کمشنر فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) خوزیمہ انور کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام ماحولیاتی، صحت عامہ اور قدرتی ماحول کے تحفظ کے لیے ناگزیر ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق یہ اقدام ماحولیاتی نظام کو نا قابل تلافی نقصان سے بچانے، ہوا اور پانی کی کوالٹی برقرار رکھنے اور دیرپا سیاحت کو قائم رکھنے کے لیے اٹھایا گیا۔
ڈپٹی کمشنر کے دفتر سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وسطی ہنزہ کے علاقوں کریم آباد، علی آباد اور آلتت کے علاقوں میں بھی تعمیرات پر پابندی ہو گی۔
تعمیرات پر پابندیاں گلگت بلتستان کے محکمہ ماحولیات کی سفارشات پر لگائی گئی ہیں۔
گلگت بلتستان کے محکمہ ماحولیات کی سفارشات میں کہا گیا کہ دوئیکر کا علاقہ اپنے پر سکون ماحول اور خوبصورتی کی وجہ سے جانا جاتا ہے مگر اس علاقے میں بے انتہا ہوٹل کھل رہے ہیں۔
’فاضل یا گٹر کا پانی تو ماحول کو نقصان پہنچا ہی رہا ہے مگر ٹھوس فضلہ، کوڑا کرکٹ اور پلاسٹک وغیرہ بھی پہاڑوں کے قدرتی ماحولیاتی نظام کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں