صدر اور وزیراعظم کاملکی ترقی کے لیے مل کر کام کرنے کا اعادہ
صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ملکی استحکام، ترقی اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کرنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے ایوان صدر میں جاکر اہم ملاقات کی۔ملاقات میں وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف، احسن اقبال، اعظم نذیر تارڑ، محسن نقوی اور رانا ثنااللہ موجود تھے۔
ملاقات میں ملک کی سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ ملک میں امن و امان کی صورتحال اور دہشتگردی کے خلاف اقدامات پر بھی بات چیت ہوئی۔
وزیرِ اعظم نے معیشت کی بہتری کے لیے حکومتی اقدامات سے صدرِ مملکت کو آگاہ کیا۔دونوں رہنماؤں نے ملکی استحکام، ترقی اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں