خیبر پختونخوا سینیٹ الیکشن: اپوزیشن کاملکر الیکشن لڑنے پر غور
خیبر پختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں نے سینیٹ انتخابات میں پی ٹی آئی کو ٹف ٹائم دینے کیلئے مل کر الیکشن لڑنے پر بات چیت شروع کردی۔ تینوں جماعتیں 2 دن بعد اپنی حکمت عملی کا باضابطہ اعلان کرسکتی ہیں۔
ذرائع کے مطابق 21 جولائی کو ہونے والے سینیٹ انتخابات کے لیے (ن) لیگ، جے یو آئی (ف) اور پیپلزپارٹی نے ایک دوسرےکے امیدواروں کو سپورٹ کرنے پر غور شروع کردیا ہے اور اس حوالے سے بات چیت بھی ہورہی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ متحد ہونے پر (ن) لیگ اور پی پی ٹیکنوکریٹ کی نشست پر جے یو آئی (ف) کے امیدوار دلاور خان کو ووٹ دیں گے جب کہ جے یو آئی اور (ن) لیگ خواتین کی نشست پرپیپلزپارٹی کی امیدوار روبینہ خالد کو ووٹ دیں گی، اس کے علاوہ پیپلزپارٹی اور جے یو آئی امیر مقام کے بیٹے نیاز احمد خان کو جنرل نشست پر سپورٹ کریں گی۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں