مارکیٹ میں چینی کی قیمت بے قابو، 200 روپے فی کلو میں فروخت
کراچی اور پشاور سمیت ملک بھر میں چینی کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ ریٹیل مارکیٹ میں چینی 185 سے 200 روپے فی کلو مل رہی ہے
دکانداروں کا کہنا ہے کہ پشاور کی ریٹیل مارکیٹ میں چینی 190 سے 200 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے، ریٹیل مارکیٹ میں 2 ہفتے قبل چینی کی فی کلو قیمت 180 روپے تھی۔
شوگر ڈیلرز کا کہنا ہے کہ ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی فی کلو قیمت میں ایک روپے کا اضافہ ہوا ہے، ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی فی کلو قیمت 179 روپے تک پہنچ گئی ہے، گزشتہ روز ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی فی کلو قیمت 178 روپے تھی۔
ادھر کوئٹہ شہر میں ریٹیل میں چینی کی 186 سے 190 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے، ہول سیل میں چینی 183 روپے فی کلو میں فروخت کی جارہی ہے۔
کراچی کی ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی فی کلو قیمت 2 روپے بڑھی ہے جس کے بعد چینی کی ہول سیل قیمت 180 روپے فی کلو ہو گئی ہے جبکہ ریٹیل مارکیٹ میں چینی 185 سے 200 روپے فی کلو مل رہی ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں