ذوالفقار علی بھٹو جونیئرکا نئی سیاسی جماعت بنانےکا اعلان

سابق وزیراعظم  اور  پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کے  پوتے ذوالفقار علی بھٹو  جونیئر  نے نئی سیاسی جماعت بنانےکا اعلان کردیا۔

لاہور  پریس کلب میں  پریس کانفرنس کرتے ہوئے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نےکہا کہ  وہ ایک نئی سیاسی جماعت بنا رہے ہیں جس کا باقاعدہ  اعلان  جلدکیا جائےگا۔

ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نےکہا کہ روٹی،کپڑا  اور  مکان کا نعرہ آج بھی موجود ہے، ہمیں آج  مزید 3 چیزیں  بجلی، گیس اور پانی بھی چاہیے، ہمارا نعرہ  جئے عوام ہوگا۔

ذوالفقار علی بھٹو  جونیئر  کا کہنا تھا کہ  زرداری گروپ  نے جئے بھٹو کو کرپشن کا نعرہ بنادیا، کارپوریٹ فارمنگ زمینوں پر قبضہ کرنےکا منصوبہ ہے، پنجاب کےکسان ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، وہ جماعتیں آج کہاں ہیں جو کسانوں کی بات کرتی ہیں، اگر سندھ کےکسان بھی پنجاب کی طرح  آواز  اٹھائیں گے تو  وہ اسلام آباد کی طرف مل کر چلیں گے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے