سانحہ لیاری : ایس بی سی اے کے دفتر پر چھاپہ، 6 افسران گرفتار
لیاری میں عمارت گرنے کے واقعات کے بعد ایس بی سی اے کے 6 افسران کو حراست میں لے لیا گیا۔4 جولائی کو گرنے والی عمارت کا مقدمہ محکمہ بلدیات کی مدعیت میں درج کیا گیاہے۔
ذرائع کے مطابق سادہ لباس اہلکاروں نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کے دفتر پر چھاپہ مارا جہاں سے ادارے کے 6 افسران کو حراست میں لیا گیا ہے۔
گرفتار کئے گئے افسران میں 4 سینئرڈائریکٹرز، ایک ڈپٹی ڈائریکٹر، ایک اسسٹنٹ ڈائریکٹر بھی شامل ہیں۔ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ایس بی سی اے کے افسران کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا گیا ہے۔
دوسری جانب 4 جولائی کو گرنے والی عمارت کا مقدمہ محکمہ بلدیات کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جس میں ایس بی سی اے کے اعلیٰ افسران نامزد ہیں۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں