صدر زرداری کے استعفے کی کوئی بات ہوئی اور نہ آرمی چیف اس منصب کے خواہش مند ہیں: محسن نقوی
وزیر داخلہ محسن نقوی نے صدر آصف علی زرداری کے استعفےٰ اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے صدارتی منصب سنبھالنے کی خبروں کو سختی سے مسترد کردیا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ صدر، وزیراعظم اور آرمی چیف کو نشانہ بنانے والی مہم کے پیچھےکون ہے ہم جانتے ہیں، یہ بھی جانتے ہیں ایسا کیوں کیا جارہا ہے اور اس کا فائدہ کسے پہنچے گا۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ نہ تو صدر کے استعفے کی کوئی بات ہوئی اور نہ ہی ایسی کوئی سوچ موجود ہے، نہ ایسی کوئی بات ہےکہ آرمی چیف صدارت کا منصب سنبھالنے کے خواہشمند ہیں۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ صدر پاکستان کا فوجی قیادت کے ساتھ مضبوط اور باوقار تعلق ہے جب کہ آرمی چیف کی واحد توجہ پاکستان کی قوت اور استحکام پر ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ نے مزیدکہا کہ اس بیانیے میں شامل افرادکوپیغام ہے کہ دشمن ایجنسیوں کے ساتھ مل کرجوکرنا ہےکرلو، ہم وہ سب کریں گے جو پاکستان کو مضبوط بنانے کے لیے ضروری ہے۔
We are fully aware of who is behind the malicious campaign targeting President Asif Ali Zardari, Prime Minister Shahbaz Sharif, and the Chief of Army Staff. I have categorically stated that there has been no discussion,nor does any such idea exist,about the President being asked…
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) July 10, 2025
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں