پشاور میں دھماکہ ، پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا 

خیبر پختون خوا کے دارالخلافہ پشاور کے ورسک روڈ پر پیر بالا کے علاقے میں دھماکا ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق پشاور میں ہوئے دھماکے میں پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

پشاور پولیس کے مطابق دھماکے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

دھماکے کی نوعیت کے بارے میں فوری طور پر پتہ نہیں چل سکا ہے۔

پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے دھماکے کے فوری بعد متاثرہ علاقے کو اپنے گھیرے میں لے لیا ہے۔

 

 

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے