بچوں کی ہلاکت کا معاملہ، وزیراعلیٰ کے حکم پر ڈی ایچ کیو ہسپتال پاکپتن کے ایم ایس اور سی ای او گرفتار
پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز کے حکم پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرزہسپتال (ڈی ایچ کیو) پاکپتن کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) اور چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کو گرفتار کرلیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرزہسپتال کا دورہ کیا اور 20 بچوں کی ہلاکت کا نوٹس لے لیا۔انہوں نے موقع پر احکامات جاری کیے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال اورسی ای او ہیلتھ کو گرفتار کرنے کا حکم دیا جس پر پولیس دونوں کوگرفتار کرکے لے گئی۔سی ای او ہیلتھ پاکپتن ڈاکٹر سہیل اور ایم ایس ڈاکٹرعدنان غفار کے خلاف مقدمہ درج کروادیا گیا۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق ایم ایس اور دیگر ذمہ داروں نے حقائق پر پردہ پوشی کی کوشش کی۔گزشتہ دنوں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال پاکپتن میں 20 بچوں کی اموات کا معاملہ سامنے آیا تھا۔ بچوں کی اموات 16 سے 22جون کے درمیان ہوئیں۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں