وزیرِ اعظم شہباز شریف ای سی او سربراہی اجلاس کیلئے آذربائیجان روانہ
وزیرِ اعظم شہباز شریف اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے دو روزہ دورے پر آذربائیجان روانہ ہوگئے ۔وزیرِ اعظم خانکندی میں اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے اور خطاب بھی کریں گے۔
وزیرِ اعظم اپنے خطاب میں علاقائی و عالمی چیلنجز اور امور پر پاکستان کا نقطہ نظر پیش کریں گے، اقتصادی تعاون تنظیم کے وژن 2025 کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کریں گے۔

وزیرِ اعظم علاقائی تجارت کے فروغ، علاقائی روابط کی مضبوطی، توانائی کے شعبے میں تعاون اور خطے میں پائیدار ترقی کے حصول کے اقدامات پر زور دیں گے۔وزیرِ اعظم سربراہی اجلاس میں شریک عالمی رہنماؤں سے ملاقات بھی کریں گے۔
نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی وزیرِ اعظم کے ہمراہ وفد میں شامل ہیں ۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں