فیلڈ مارشل عاصم منیر بہترین انسان اورانکی شخصیت متاثر کن ہے: ٹرمپ کی ایک بار پھر تعریف
ایران اسرائیل جنگ دوبارہ نہیں ہوگی ، روس اور یوکرین تنازع بھی جلد حل کرا دیں گے،امریکی صدر
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف عاصم منیر سے میری ملاقات ہوئی، وہ بہترین انسان ہیں، ان کی کی شخصیت متاثر کن ہے۔
دی ہیگ میں نیٹو اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں امریکی صدر نے ایک بار پھر پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کرانے کا ذکر کیا اور کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کرائی۔پاکستان بھارت کے پاس جوہری ہتھیار ہیں، جوہری تنازع ہوسکتا تھا، پاکستان بھارت میں جنگ بندی کیلئے متعدد فون کالز کیے، کہا تجارت کرو۔
صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریف کی اور کہا کہ آرمی چیف عاصم منیر سے میری ملاقات ہوئی، وہ بہترین انسان ہیں، ان کی کی شخصیت متاثر کن ہے۔ان کا کہنا تھاکہ اسرائیل ایران، راونڈا اور کانگو ، پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بند کرائی۔
یاد رہے گزشتہ دنوں وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی تھی اور ان کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا تھا۔
ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ٹرمپ نے کہا تھا آج فیلڈ مارشل عاصم منیرسے ملاقات کا اعزاز حاصل ہوا، انہیں بھارت کے خلاف جنگ روکنے پر شکریہ اداکرنے کیلئے مدعو کیا تھا، ان سے ایران کے معاملے پر بھی بات ہوئی۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں