پنجاب کے مختلف شہروں سے ’ را‘ کیلئے کام کرنے والے 6 دہشتگرد گرفتار

محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف شہروں سے بھارتی خفیہ ایجنسی ’ را‘ کیلئے کام کرنے والے 6 دہشت گرد گرفتار کر لیے۔

لاہور میں ایڈیشنل آئی جی آپریشنز  پنجاب شہزادہ سلطان اور ایس ایس پی آپریشنز سی ٹی ڈی پنجاب وقارعظیم نے پریس کانفرنس کی۔انہوں نے بتایا کہ را کے تین ایجنٹ ٹوبہ ٹیک سنگھ سے گرفتار کیے گئے، ان میں بہاولنگر کا اعظم عرف ججی، منظور عرف قاری اور  پاکپتن کا امجد شامل ہے۔

ایڈیشنل آئی جی آپریشنز  پنجاب کا کہنا تھاکہ دہشت گردوں کو دبئی سے فنڈنگ کرنے والا ’را‘سہولت کار ذوالفقار بہاولپور سے پکڑا گیا جبکہ بی ایس ایف سے دھماکہ خیز مواد لینے والے اسلم اور اکبر علی کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔

گرفتار دہشت گردوں سے دھماکا خیز موادآئی ای ڈی، حفاظتی فیوز، ڈیٹو نیٹرز اور خفیہ نقشے برآمد ہوئے، ملزمان نے اعتراف کیا کہ انھیں بہاولپور میں مسجد اور ریلوے اسٹیشن پر دھماکا کرنے کا حکم ملا تھا۔ملزمان کئی تنصیبات تباہ اور شخصیات کی ٹارگٹ کلنگ کا منصوبہ بھی بناچکے تھے۔

شہزادہ سلطان کا کہنا تھا کہ را” کے میجر رویندرا راٹھور اور انسپکٹر سنگھ کی گرفتار دہشت گردوں سے ٹیلی فونک گفتگو بھی پکڑی گئی۔بھارت دہشت گردی کے ذریعے پاکستان میں افراتفری پیدا کرنا چاہتا ہے لیکن ہم اسے کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے