ورلڈ بینک نے بلوچستان کیلئے 19کروڑ 40 لاکھ ڈالر امداد کی منظوری دیدی

ورلڈ بینک نے بلوچستان کیلئے 19کروڑ 40 لاکھ ڈالر امداد کی منظوری دے دی۔یہ منظوری بلوچستان میں تعلیم اورصاف پانی کی فراہمی کے 2 منصوبوں کیلئے دی گئی ہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ایک کروڑ ڈالربلوچستان کے بچوں میں شرح خواندگی بڑھانے کے منصوبے میں استعمال کیے جائیں گے، اس امداد سے بلوچستان میں معیاری پرائمری تعلیم کو فروغ دیا جائے گا  اور ڈھائی لاکھ بچوں کو پرائمری اسکولوں میں معیاری تعلیم فراہم کی جائے گی۔

اس کے علاوہ 94 ملین ڈالر امداد بلوچستان میں واٹر سکیورٹی اور پیداوار بڑھانے کے منصوبے کیلئے استعمال  کیا جائے گا جب کہ دریائے ناڑی، تلی اور لہڑی کے پانی کے چھوٹے کاشتکاروں کی زندگی میں بہتری لائی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے