پاکستان نے ہمیشہ امن کو جنگ پر فوقیت دی : ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں نیٹ ریجنل سٹیبلائزر کا کردار ادا کرتا رہے گا۔ 

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے سیلانی آئی ٹی پروگرام کراچی کے طلبہ کے ساتھ خصوصی نشست کی جہاں طلبہ نے ان سے پاکستان کی اندرونی وبیرونی سکیورٹی صورتحال سمیت مختلف موضوعات پرسوالات کیے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید  کہا کہ بنیان المرصوص میں کامیابی امن کی جیت ہے، پاکستان نے ہمیشہ امن کو جنگ پر فوقیت دی ہے، آپ لوگوں نے معلومات کی جنگ میں پاکستان کے ہراول دستے کا کردار ادا کیاہے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ پاکستان کی افواج منظم اور پیشہ ور افواج ہیں، پاک افواج آئین کے تحت اور ریاستی احکامات کےمطابق فرائض بخوبی سرانجام دےرہی ہیں جب کہ پاکستان خطے میں نیٹ ریجنل سٹیبلائزر کا کردار ادا کرتا رہے گا۔

اس موقع پر طلبہ نے کہا کہ پاک افواج ہماری پہچان ہیں اور ہم عوام ہی ان کی اصل طاقت ہیں، وطن کی حفاظت کے لیے ہرقربانی دینے کے لیے تیارہیں، چاہے ہمیں کسی بھی محاذ پرپاک فوج کا ساتھ دینا پڑے۔

طلبہ نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ نشست کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں بھی اس طرح کے انٹریکشن رکھے جائیں۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے