فرانسیسی صدر کو آئیڈیا نہیں کہ میں واشنگٹن کیوں جارہا ہوں:امریکی صدر
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ فرانسیسی صدر کو کوئی آئیڈیا نہیں کہ میں واشنگٹن کیوں جارہا ہوں۔اپنے سوشل میڈیا پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ فرانسیسی صدر نے غلطی سے کہا کہ میں ایران اسرائیل جنگ بندی پر کام کے لیے واشنگٹن جارہا ہوں۔
امریکی صدر نے کہا کہ جی 7 اجلاس چھوڑ کر امریکا واپس جانے کی وجہ اسرائیل ایران جنگ بندی سے کہیں بڑی ہے۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ فرانسیسی صدر میکرون شہرت کی تلاش میں رہتے ہیں، میکرون کو ہمیشہ غلط سمجھ آتا ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں