اسلام آباد ہائیکورٹ نے 2 ماہ میں 600 ارب روپے سے زائد ٹیکس کیسز نمٹائے

اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی ہدایت پر ٹیکس اور ریونیو کیسز جلد نمٹانے کے لیے خصوصی ڈویژن بینچ قائم کیا گیا تھا جس نے دو ماہ میں ریکارڈ ٹیکس کیسز کا فیصلہ سنایا۔ 

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محمد اعظم خان اور جسٹس انعام امین منہاس پر مشتمل خصوصی ڈویژن بینچ نے دو ماہ میں 173 کیسز 424 ارب روپے کے ٹیکس کیسز نمٹائے اور حکم امتناع ختم کیا۔

جسٹس محمد اعظم خان اور جسٹس انعام امین منہاس نے اس سال 20 جنوری کو بطور جج اسلام آباد ہائیکورٹ حلف اٹھایا، دونوں ججز کا کیسز سن کر جلد فیصلہ کرنے کی شرح دیگر ججز کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے۔

اسی طرح جسٹس بابر ستار اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے 150 ارب روپے کی ٹیکس ریکوری کے 94 کیسز نمٹائے۔قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس انعام امین منہاس پر مشتمل بینچ نے 36 ارب روپے کے ٹیکس کیسز پر حکم امتناع ختم کیا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے