کوہاٹ :حجرے میں دھماکہ سابق سینیٹر عباس آفریدی سمیت 3افراد زخمی

کوہاٹ :حجرے میں دھماکے سے سابق سینیٹر عباس آفریدی سمیت 3 افراد زخمی ،گیس لیکج سے ہونیوالے دھماکے میں سابق سینیٹر عباس آفریدی سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق کوہاٹ میں اعظم باغ کے قریب سابق سینیٹر عباس آفریدی حجرے میں دھماکے میں زخمی ہوگئے، عباس آفریدی کو زخمی حالت میں سی ایم ایچ کوہاٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔

ڈی پی او کوہاٹ کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا گیس لیکیج کی وجہ سے ہوا ہے، جس کے نتیجے میں عباس آفریدی اور دیگر 3 افراد زخمی ہوئے ہیں، بم ڈسپوزل سکواڈ موقع پرپہنچ رہاہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے