کراچی سمیت ملک بھر میں عید کے دنوں میں موسم کیسا رہے گا؟

کراچی سمیت ملک بھر میں عید کے دنوں میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں عید کے دنوں اور آئندہ ہفتے کے دوران شدید گرمی کی لہر کا امکان ہے، ملک بھر میں7 جون سے ہوا کا زائد دباؤ اثرانداز ہوسکتا ہے، یہ سسٹم 8 جون سے ملک کے بیشترحصوں کو اپنی لپیٹ میں لے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 7 سے 12 جون تک پنجاب میں درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ زائد جبکہ اسلام آباد، خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت میں دن کے درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک زیادہ رہ سکتا ہے۔اس کے علاوہ شدید گرمی کے باعث ملک کے میدانی علاقوں میں گرد آلود آندھیوں اور تیز ہواؤں کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ عید کے 3 دن کراچی میں مطلع جزوی ابرآلود، موسم گرم اور مرطوب رہ سکتا ہے، ان دنوں شہر کا درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ عید کے دنوں میں سمندری ہوائیں بحال رہنے کا امکان ہے، عید کے دوسرے دن تیز ہوائیں چل سکتی ہیں، ہواؤں کی رفتار 35 سے 40 کلو میٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے