ڈیفنس تشدد واقعہ: ملزمان کو معاف کردیا، کیس کی پیروی نہیں کرنا چاہتا، متاثرہ نوجوان

ڈیفنس میں بااثر شخص کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والے نوجوان نے عدالت  میں نے ملزمان کو معاف کردیا۔ کراچی کی مقامی عدالت میں ڈیفنس اتحاد کمرشل میں نوجوان پر تشدد کے کیس کی سماعت ہوئی جس دوران  متاثرہ نوجوان سدھیر بھی عدالت میں پیش ہوا۔ 

سماعت کے دوران نوجوان سدھیر نے کہا کہ  میری غلطی تھی، میری موٹر سائیکل کار سے ٹکرائی، مجھے کوئی اعتراض نہیں، عدالت جو فیصلہ کرے، میں نے ملزمان کو معاف کردیا ہے اور میں کیس کی پیروی نہیں کرنا چاہتا۔

سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے ملزمان کی درخواست ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کے خلاف دھمکیاں دینے اورعورت کی تذلیل کرنے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا، یہ دفعات قابل ضمانت نہیں ہیں۔فریقین کے دلائل کے بعد عدالت نے ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا جو بعد میں سنایا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے