فواد چوہدری کے وارنٹ جاری، گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
اینٹی کرپشن عدالت نے فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔راولپنڈی کی اینٹی کرپشن کورٹ میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے خلاف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں غیر قانونی اراضی منتقل کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے اور انہیں 30 جون کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔اینٹی کرپشن پنجاب نے سابق وزیر فواد چوہدری پر جہلم میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں غیر قانونی اراضی منتقلی کا مقدمہ درج کرایا تھا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں