سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پنجاب منصوبہ کیا ہے؟
سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ(سی بی ڈی) پنجاب حکومت کا متعارف کرایا گیا ایک ایسا منصوبہ ہے جس کے ذریعے سالانہ دو ہزار ارب روپے تک ریونیو حاصل کرنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے جبکہ پہلے سال 200 ارب روپے حاصل ہونے کی توقع ہے ۔ پنجاب حکومت یہاں کثیر المنزلہ ٹاور تعمیر کرنے جارہی ہے جہاں15 ہزارکے لگ بھگ سرکاری ملازمین کوکام کرنے کا موقع ملے گا اورپرائیویٹ سیکٹر میں لاکھوں ملازمتوں کے مواقع ملنے کی امید ہے ۔ مختلف سرکاری دفاتر کے لئے یہاں 8 ٹاور تعمیر کئے جائیں گے اور ایک چھت کے نیچے کام کرنے سے فیول سمیت بہت سے اخراجات بھی کم ہوں گے۔

یہ منصوبہ 800ایکڑ رقبے پر شروع کیا جارہاہے جہاں پہلے لاہور نالج پارک کے نام سے ایک منصوبہ شروع کیاجانا تھا لیکن مختلف وجوہات کے باعث وہ شروع نہ ہوسکا،والٹن ایئرپورٹ منصوبہ ڈی نوٹیفائی ہونے کے بعد اس اراضی پر آئی ٹی سٹی کا فیصلہ کیا گیا۔ یہ پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہے جبکہ بھارت میں 27،چائینہ میں35 اور بنگلہ دیش میں اس طرز کے دو منصوبے کام کررہے ہیں ۔
پنجاب حکومت نے اس منصوبے کے تحت رہائشی ،کمرشل ٹاورز،،پارکس اور تمام بنیادی سہولتوں سے آراستہ ایک ایسا ماڈل پیش کیا جو سرمایہ کاروں کواپنی جانب راغب کرتاہے۔ اس منصوبے سے لاہور کو ایک نیا کمرشل حب ملے گا یہاں سے حکومت کو صرف پلاٹس کی مد میں 600 ارب روپے حاصل ہورہے ہیں جبکہ ٹیکسز اور دیگر شعبوں سے ملنے والا ریونیو اس کے علاوہ ہوگا۔ منصوبے کی تکمیل کے بعد یہاں سے حاصل ہونے والا ریونیو پورے پنجاب کے مقابلے میں زیادہ ہونے کااندازہ لگایا جارہاہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں