ٹائمزسکوائرنیویارک پرپاکستان کے پہلے آئی ٹی سٹی(پنجاب ) کی تشہیر
پاکستان کے پہلے آئی ٹی سٹی سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ (سی بی ڈی )پنجاب کوامریکا کے ٹائمز سکوائرنیویارک میں پروموشن کے لئے جگہ مل گئی ۔ سی بی ڈی پنجاب پاکستان کی پہلی اتھارٹی ہے جس کے منصوبے کی تشہیر نیویارک کے ٹائمزسکوائر پر کی گئی۔
نیویارک ٹائم سکوائر دنیا کا معروف ترین مقام ہے جہاں پر بین الاقوامی برانڈز اپنی مصنوعات اور سروسز کی پروموشن کرتے ہیں،سی بی ڈی این ایس آئی ٹی پاکستان کا سب سے بڑا اور پہلا آئی ٹی سٹی ہے۔
سی بی ڈی پنجاب کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کا اس تاریخی کامیابی پر کہا کہ نیویارک ٹائمز اسکوائر پر این ایس آئی ٹی کی رونمائی سے منصوبے کو بین الاقوامی سرمایہ کاری کو راغب کرنے میں مدد ملے گی۔ ہماری اولین ترجیح ہے کہ ہم پاکستان کو ہر میدان میں صفحہ اول پر رکھیں۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں