سوشل میڈیا کے ذریعے تشدد پر اکسانے والوں کو معافی نہیں ہونی چاہیے: محسن نقوی
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کے ذریعے تشدد پر اکسانے والوں کو معافی نہیں ہونی چاہیے۔
لندن میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے برطانوی ہم منصب اویٹ کوپر سے ملاقات کی جس دوران باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس دوران گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نےکہا کہ برطانیہ کے ساتھ بارڈر مینجمنٹ اور کرمنلز مقدمات میں لیگل معاونت پر تعاون بڑھانا چاہتے ہیں جب کہ غیرقانونی امیگریشن سے نمٹنے کے لیے باہمی اشتراک کار بڑھانا ضروری ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ نے پاکستانی پولیس افسران کی برطانیہ میں ٹریننگ کے امور پر بات کرتے ہوئے کہا کہ خوشی ہوگی کہ پاکستانی پولیس افسران باقاعدہ برطانیہ میں ٹریننگ حاصل کریں۔ سوشل میڈیا کے ذریعے تشدد پر اکسانے والوں کو معافی نہیں ہونی چاہیے۔

برطانوی وزیر داخلہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا برطانیہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھیں گے۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے برطانوی ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں