پی پی 52 سمبڑیال میں ضمنی انتخاب کی پولنگ کا عمل مکمل ، ووٹوں کی گنتی جاری
سیالکوٹ: پی پی 52 سمبڑیال میں ضمنی انتخاب کی پولنگ کا عمل مکمل ہوگیا۔
الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق پولنگ کا عمل صبح 8بجے سے شام 5بجے تک بغیر تاخیر کے جاری رہا، تاہم اب ووٹوں کی گنتی کا آغاز کردیا گیا۔
حلقہ میں ٹوٹل ووٹر کی تعداد 2لاکھ 97ہزار 125 ہے سیالکوٹ:حلقہ میں 185 پولنگ سٹیشن قائم کیے گئے تھے،ان میں 11 انتہائی حساس قرار دیئے گئے تھے۔
واضح رہے یہ سیٹ مسلم لیگ ن کے ایم پی اے ارشد جاوید وڑائچ کی وفات کے بعد خالی ہوئی تھی۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں