وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کا رشتہ طے
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اورکیپٹن (ر) صفدر کے بیٹے جنید صفدر کا رشتہ دوبارہ طے ہوگیا۔ذرائع کے مطابق جنید صفدر کا رشتہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے عزیزوں میں طے ہوا ہے، جنید کا جس فیملی میں رشتہ طے ہوا ہے وہ لاہور میں قیام پذیر ہے۔
ذرائع کے مطابق جنید صفدر کے رشتہ کی بات تقریباً ایک ماہ قبل شروع ہوئی تھی۔اس سے قبل 2021 میں جنید صفدر کی عائشہ سیف سے شادی ہوئی تھی لیکن پھر اکتوبر 2023 میں جنید نے اہلیہ سے علیحدگی کی تصدیق کی تھی۔برطانیہ سے تعلیم مکمل کرنے والے جنید صفدر اب لاہور میں مقیم ہیں۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں