وزیر خارجہ اسحاق ڈار ہانگ کانگ کا دو روزہ دورہ کرینگے

اسلام آباد: وزیر خارجہ اسحاق ڈار چین کے انتظامی علاقے ہانگ کانگ کا 29 اور 30 مئی کو دو روزہ دورہ کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار بین الاقوامی تنظیم برائے ثالثی کے قیام کے کنونشن میں شرکت کریں گے۔

اسحاق ڈار بین الاقوامی تنظیم برائے ثالثی کنونشن کی تقریب سے خطاب کریں گے، وزیر خارجہ تقریب کے سائیڈ لائنز پر دو طرفہ ملاقاتیں بھی کرینگے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے