میانوالی میں پرائمری سکول کے بچوں میں ڈرگ کے استعمال کا انکشاف
لاہور: میانوالی میں پرائمری سکول کے بچوں کے چرس اور ہیروئن پینے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔
پنجاب اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن رکن اقبال خٹک نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے علاقے کے سکولوں میں ڈرگ کا استعمال ہورہا ہے۔
انہوں نے دوران گفتگو کرتے ہوئے خوفناک انکشاف کیا کہ میانوالی میں پرائمری سکول کے کے بچے چرس اور ہیروئن پی رہے ہیں، ہمیں بتایا جائے کہ چرس و ہیروئن جیسی لعنت میرے بچوں تک کیسے پہنچی۔
رکن صوبائی اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ پولیس نے کس حد تک اس لعنت کو پھیلنے سے روکا، لہٰذا اس منشیات کو پھیلانے والوں کا تدارک کیا جائے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں