چیئرمین پی ٹی اے باچاخان مرکزپہنچ گئے ایمل ولی سے معافی مانگ لی

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کے چیئرمین میجر جنرل ریٹائرڈ حفیظ الرحمان نے باچا خان مرکز جا کر عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ایمل خان ولی سے معافی مانگ لی ۔

چیئرمین پی ٹی اے اور سینیٹر ایمل ولی کے درمیان گزشتہ دنوں قائمہ کمیٹی اجلاس کے موقع پر تلخ کلامی ہوگئی تھی جس کے بعد چیئرمین پی ٹی اے کو اجلاس سے اٹھ کر جانا پڑا جبکہ سینیٹر ایمل ولی نے معاملہ وزیراعظم کے پاس لے جانے اور تحریک استحقاق لانے کا اعلان کیا تھا۔

سینٹ کمیٹی کے اراکین نے بھی چیئرمین پی ٹی اے کے ریمارکس کی مذمت کرتے ہوئے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا تھا۔

پیر کے روز اس معاملے میں ایک نیا موڑ آیا اور چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل ریٹائرڈ حفیظ الرحمان جرگہ لے کر باچا خان مرکز پشاور پہنچ گئے جہاں انہوں نے عوامی نیشنل پارٹی پارٹی کے رہنما سینیٹر ایمل ولی سے معذرت کر لی ۔ سینیٹر ایمل ولی نے معذرت قبول کرتے ہوئے وفد کا خوشدلی سے استقبال کیا اور کھانے و مشروبات کے ساتھ تواضع بھی کی ۔

سینیٹر ایمل ولی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ہم پختون جرگہ کااحترام کرتے ہیں ۔ جرگہ کے باچا خان مرکز آنے کے بعد یہ معاملہ ختم ہوگیا۔ میرے کسی لفظ کی وجہ سے اگر کسی دوست کی دل آزاری ہوئی ہو تو میں بھی معذرت خواہ ہوں۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے