فیض حمید فوج کا اندرونی معاملہ، انکم پر ٹیکس ہونا چاہئے:حافظ نعیم الرحمن
حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ اگر ریٹ بڑھایا جائے گا تو ایکسپورٹرز کیسے آئیں گے ، انکم پر ٹیکس ہونا چاہئے، ٹیکس نیٹ بڑھانے پر کسی کو اعتراض نہیں ہے، حکومت کو نوجوانوں کی نفسیات کو سمجھنا چاہیے ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسالمی نے کہا کہ یہاں کوئی آگے نہیں بڑھ سکتا، کوئی مستقبل نہیں بنا سکتا ،کوہاٹ میں گیس کی معقول ایکسپلوریشن ہوئی ہے اگر حکمران اقدامات اٹھاتے تو گیس کی لوڈشیڈنگ کا سامنا نہ ہوتا ، ایران گیس پائپ لائن پر کام ہوا تو ہماری گیس کی ضرورت پوری ہوجائے گی ،ایران گیس پائپ لائن پاکستان کی فوری ضرورت ہے گیس ایکسپلوریشن کا پراسز تیز رفتاری سے جاری رکھنا چاہئے۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ خیبر پختونخواہ اور بلوچستان میں بدامنی ہے، سندھ میں ڈاکو راج قائم ہے ، پنجاب کے حالات بھی پہلے سے بد تر ہے، ملک میں74فی صد افراد آمدنی کے مطابق اخراجات پورے نہیں کرسکتے،80فی صد نوجوان اس ملک میں نہیں رہنا چاہتے۔
انہوں نے کہا کہ حکمران لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کو بہتر کرے ،عوام پر ٹیکسز عائد کیے جارہے ہیں، تاجر اور صنعت کاروں شکایات ہے، ہماری ایکسپورٹ بھی متاثر ہورہی ہے ،ایف بی آر ٹیکس کو بڑھانے کے بجائے کرپشن کو بڑھا رہا ہے،بارڈرز کے ذریعے سمگلنگ سے ڈھائی سو ارب کا نقصان ہورہا ہے، فیض حمید کے مسئلے پر بات نہیں کرنا چاہتایہ فوج کا انٹرنل معاملہ ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں