خضدار واقعہ دہشتگردی کی بدترین مثال ہے، خواجہ آصف
اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ خضدار واقعہ دہشت گردی کی بدترین مثال ہے اور یہ جنگ بھارت نے اپنی پراکسیز کے ذریعے شروع کی ہے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نےکہا ہےکہ ایک شخص گجرات سے شروع ہوا، اس نے لوگوں کو زندہ جلادیا، اس کے بعد اس شخص نے دہشت گردی ایکسپورٹ کی۔
انہوں نےکہا کہ خضدار واقعہ دہشت گردی کی بدترین مثال ہے اور یہ جنگ بھارت نے اپنی پراکسیز کے ذریعے شروع کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا دورہ چین، دہشتگردی کے خلاف سہ فریقی عزم
وزیر دفاع نےکہا کہ لوگ پوچھتے ہیں کہ اس میں بھارت کے ملوث ہونےکے ثبوت کیا ہیں؟ ثبوت بھی ملیں گے، ہم نے پہلے بھی ثبوت دیے ہیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ بلوچستان میں کلبھوشن پکڑا گیا تھا، یہ ثبوت نہیں ہےکیا؟
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں