بلاول بھٹو سے امریکی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کیلئے امریکی سفیر نٹالی بیکر کی زرداری ہاؤس آمد ہوئی۔
ملاقات کے دوران چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں فروغ پر بات چیت کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان افریقی ممالک سے تجارت بڑھاناچاہتا ہے:چیئرمین سینیٹ
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جنگ بندی معاہدے میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کردار قابل تعریف ہے، پاکستان امریکا کے ساتھ تجارتی روابط میں مزید استحکام چاہتا ہے۔
.jpg)
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کا امریکی سفیر نٹالی بیکر سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان خطے کے تنازعات کے حل میں امریکا کے ساتھ کھڑا ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں