قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر کی خضدار میں اسکول بس پر دہشتگرد حملے کی مذمت
قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر کی جانب سے خضدار میں اسکول بس پر دہشت گرد حملے کی مذمت کی گئی ہے۔
نیٹلی بیکر نے کہا ہے کہ ہم اسکول بس پر بے رحمانہ اور سفاکانہ حملے کی مذمت میں پاکستان کے رہنماؤں کے ساتھ ہیں، معصوم بچوں کا قتل ناقابل فہم ہے، اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
قائم مقام امریکی سفیر نے کہا کہ کسی بھی بچے کو اسکول جاتے ہوئے خوف کا شکار نہیں ہونا چاہیے، ہم پاکستان میں ان لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں جو اس تشدد کے خاتمے کے لیے کوشاں ہیں۔
https://x.com/usembislamabad/status/1925140212981682584
خیال رہے کہ آج خضدار میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گردوں نے اسکول جانے والے بچوں کی بس پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 4 بچوں، بس ڈرائیور اور ہیلپر سمیت 6 افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں