معصوم بچوں کو نشانہ بنا کر شہید کرنا ایک انتہائی بزدلانہ فعل ہےجس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے،چئیرمین ڈسٹرکٹ کونسل واشک میر الٰہی بخش
کوئٹہ:چئیرمین ڈسٹرکٹ کونسل واشک میر الٰہی بخش ریکی نے آرمی پبلک اسکول خضدار کی بس پر ہونے والے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ معصوم بچوں کو نشانہ بنا کر شہید کرنا ایک انتہائی بزدلانہ،اور انسانیت سوز فعل ہے، جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے
انہوں نے کہا کہ اس قسم کے دہشت گردانہ حملے نہ صرف امن و امان کو تباہ کرنے کی کوشش ہیں بلکہ یہ انسانیت کے دشمن عناصر کی کارستانی ہے، جنہیں کسی قسم کی رعایت نہیں دی جانی چاہیے انہوں نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں