ایمل ولی کاچیئرمین پی ٹی اے کی برطرفی کامطالبہ،سینیٹرز بھی برہم
عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر ایمل ولی خان اورچیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل ریٹائرڈ حفیظ الرحمان کے درمیان سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں ہونے والی تلخی مزید بڑھ گئی ۔
سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی کے اجلاس آغا شاہ زیب درانی کی زیرصدارت بدھ کے روز ہوا۔ اجلاس کے دوران چیئرمین پی ٹی اے نے سینیٹر ایمل ولی خان پرچرس کا سگریٹ پینے کا الزام لگایا اور کہا کہ مجھے بھی چرس کا سگریٹ دیں۔ اس پر ایمل ولی کا کہنا تھاکہ آپ کو تکلیف کیا ہے ؟ ایک سرکاری ملازم مجھے کیسے کہہ سکتا ہے کہ آپ چرس پی کر آئے ہو؟ ایک سرکاری افسرکایہ انداز بالکل قابل قبول نہیں، آپ کو یہ جرات کس نے دی ہے کہ ایسے بات کریں۔
یہ بھی پڑھیں:امریکی پروفیسر ڈاکٹر جوہانہ ڈی چتلک کا عبدالولی خان یونیورسٹی کادورہ
چیئرمین پی ٹی اے نے ایمل ولی سے معذرت کی اور کہا کہ مجھ سے غلطی ہوگئی۔ اس دوران ایمل ولی کا مزید کہنا تھاکہ اگر آپ چرس اور شراب پیتے ہیں تو ایسی باتیں کیا کریں،انہوں نے دھمکی دی کہ اب چیئرمین پی ٹی اے اجلاس میں رہیں گے یا میں رہوں گا جس کے بعد چیئرمین پی ٹی اے کو فنکشنل کمیٹی کا اجلاس چھوڑکرجانا پڑا۔ اس دوران چیئرمین کمیٹی آغا شاہ زیب درانی نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی اے کے رویے کی مذمت کرتے ہیں، چیئرمین پی ٹی اے نے سینیٹر ایمل ولی کی ہی نہیں بلکہ کمیٹی کی توہین کی ہے۔
https://x.com/MeFaheem/status/1925206047678967819
بعدازاں اپنے ایک بیان میں سینیٹر ایمل ولی نے کہا کہ وہ چیئرمین پی ٹی اے کے خلاف سینٹ میں تحریک استحقاق لائیں گے اور وزیراعظم سے ملاقات کرکے اس شخص کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کریں گے ،ہر حال میں اس شخص کااستعفیٰ چاہئے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں