نوشہرہ: زہریلا کھانا کھانے سے 3 بہن بھائی جاں بحق، ماں کی حالت تشویشناک

نوشہرہ : اضاخیل بالا میں مبینہ طور پر مضرصحت کھاناکھانے سے 3 بہن بھائی جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق بچوں کی ہلاکت کا واقعہ نوشہرہ کے علاقے اضاخیل میں پیش آیا جہاں بچوں کی لاشیں اور ماں کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس نے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کرتارپور راہداری 9 روز سے بھارت کی جانب سے بند دربار انتظامیہ کا مودی سے راہداری کھولنے کا مطالبہ

گھر کے سربراہ نے پولیس کو دیے گئے بیان میں شک ظاہر کیا کہ کھانے میں کوئی زہریلی شے گرگئی جس کے نتیجے میں بچے جاں بحق اور اہلیہ کی حالت تشویشناک ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے