پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی متوقع
اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 فروری بروز اتوار سے اگلے 15 دنوں کے لیے زبر دست کمی کا امکان ہے۔
متعلقہ حکام نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی لیٹر 2.49روپے سے 9.11روپے تک کی کمی پر کام کیا ہے۔
سرکاری اور صنعتی ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ممکنہ طور پر 2.49 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 9.11روپے فی لیٹر تک کمی متوقع ہے۔بین الاقوامی تیل مارکیٹ کے بنیادی عوامل مستحکم ہیں۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں