وزیر اعظم انوار الحق کی حضرت بابا پیرے شاہ غازی المعروف دمڑی والی سرکار کے سالانہ عرس کی تقریبات میں شرکت

میر پور : وزیر اعظم آزاد جموں وکشمیر چوہدری انوار الحق نے برصغیر کے عظیم روحانی پیشواء حضرت بابا پیرے شاہ غازی المعروف دمڑی والی سرکار کے سالانہ عرس کی تقریبات میں شرکت، مزار کو عرق گلاب سے غسل دیا، چادر اور پھول چڑھائے ۔

اس موقع پر آزادکشمیر کے وزراء کرنل ریٹائرڈ وقار احمد نور،چوہدری ارشد حسین،چوہدری یاسر سلطان،احمد رضا قادری،اوقاف سمیت ضلعی انتظامیہ کے افسران اور زائرین کی بڑی تعداد موجود تھی۔

یہ بھی پڑھیں : وزیر اعظم آزاد جموں وکشمیرچوہدری انوار الحق کا رٹھوعہ ہریام پل کے تعمیراتی کام کا معائنہ

وزیر اعظم چوہدری انوار الحق نے حضرت بابا پیرے شاہ غازی المعروف دمڑی والی سرکار اور عارف کھڑی حضرت میاں محمد بخش ؒ کے مزارات پر حاضری دی فاتحہ خوانی کی اور بزرگان دین،اولیاء کرام،تحریک آزادی کشمیر،پاکستان کے استحکام اور مسلح افواج کی سربلندی کے لیے دعائیں کیں۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے