پی ٹی آئی رہنما سیمابیہ طاہر کو تحویل میں لے لیا گیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما سیمابیہ طاہر کو اڈیالہ جیل کے گیٹ سے تحویل میں لے لیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق سیمابیہ طاہر کو پولیس چوکی اڈیالہ منتقل کر دیا گیا، زرائع کے مطابق سیمابیہ طاہر تھانہ نیو ٹاؤن میں درج مقدمہ میں ملزمہ ہیں، وہ پیشی کیلئے اڈیالہ جیل میں قائم عدالت میں پیشی کے لیے آئی تھیں۔

سیمابیہ طاہر کی گرفتاری پر پولیس کی جانب سے تفصیلات سامنے نہیں لائی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان نے سینیٹرذیشان خانزادہ سمیت5 رہنمائوں کو اہم ٹاسک سونپ دیا

بعد ازاں راولپنڈی پولیس سیمابیہ طاہر کو لیکر اڈیالہ سے تھانہ نیو ٹاؤن روانہ ہو گئی، تھانہ نیو ٹاؤن لے جاکر سیمابیہ طاہر کی پشاور ہائیکورٹ سے کی گئی ضمانت کی تصدیق کی جائے۔

26نومبر احتجاج پر درج مقدمہ کے تفتیشی آفیسر انسپکٹر راشدکیانی بھی تھانہ نیو ٹاؤن روانہ ہو گئے، سیمابیہ طاہر کے وکلاء بھی اڈیالہ سے تھانہ نیو ٹاؤن روانہ ہو گئے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے