سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی نااہلی ختم

سپریم کورٹ آزاد کشمیر نے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کی نااہلی ختم کرتے ہوئے انہیں انتخاب میں حصہ لینے کے لیے اہل قرار دے دیا ہے۔ عدالت نے ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی بھی ختم کر دی۔

تفصیلا ت کے مطابق 2023 میں آزاد کشمیر ہائیکورٹ نے سردار تنویر الیاس کو 2 سال کے لیے نااہل قرار دیا تھا، جس کے نتیجے میں ان کی حکومت بھی ختم ہو گئی تھی۔ تاہم، انہوں نے اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر رکھی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : جو قومیں آزادی کی قدر نہیں کرتی تاریخ ان کا حشر نشر کردیتی ہے، وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق

سپریم کورٹ نے آج فیصلہ سناتے ہوئے آزاد کشمیر ہائیکورٹ کی جانب سے دی گئی نااہلی کے خلاف اپیل کو نمٹا دیا، جس کے بعد سردار تنویر الیاس پر عائد پابندی ختم ہو گئی۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے