مقبوضہ وادی میں جاری بربریت کوروکو ورنہ بیس کیمپ کے نوجوانوں کو خونی لکیر عبور کرنے سے کوئی نہیں روک سکے گا،وزیراعظم انوار الحق

آزادجموں وکشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ وادی میں جاری بربریت کوروکے ورنہ بیس کیمپ کے نوجوانوں کو خونی لکیر عبور کرنے سے کوئی نہیں روک سکے گا۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے مسئلہ کشمیر پر دوٹوک موقف اپنایا کہ “ ہم 3 جنگیں لڑچکے ہیں،10 اور بھی لڑنا پڑیں تو لڑیں گے”۔ کشمیریوں کی منزل پاکستان ہے،انشاء اللہ مقبوضہ جموں و کشمیر جلد آزاد ہوگااور پاکستان کی تکمیل ہوگی ۔ اقتدار خالصتاً اللہ رب العزت کی امانت ہے، بیس کیمپ کی حکومت کو درست سمت گامزن کردیا ،عوام کی بلاتفریق خدمت،تعمیر و ترقی کا مشن جاری رہے گا،مافیاز کو ہاتھ ڈالا تو چیخیں نکلنا شروع ہو گئیں ۔

ان خیالات کا اظہار وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق نے بھمبر برقیاتی آپریشن ڈویژن بھمبر2کے افتتاح کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پرموسٹ سینئر وزیرکرنل(ر) وقاراحمد نور ،وزراء حکومت چوہدری ارشدحسین،چوہدری اظہرصادق سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام کی خدمت کے لئے 18 سے 20 گھنٹے روزانہ کام کیا،عوام کو سستی بجلی اور آٹا پر تاریخ ساز سبسڈی دی جس کی مثال کہیں اور نہیں ملتی۔سوشل پروٹیکشن ویلفئیر پروگرام کے ذریعے معاشرے کے پسے ہوئے بے سہارا طبقات کو ماہانہ معقول رقم دی جائیگی تاکہ وہ باعزت اپنی زندگی گزار سکیں ۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی احتجاج، دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر مہر بانو قریشی گرفتار، اپوزیشن لیڈر آزاد کشمیر ہاؤس اریسٹ

انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے این ٹی ایس اور پی ایس سی کے ذریعے صاف شفاف اور اہلیت و صلاحیت کی بنیاد پر بھرتیاں کیں، بائیومیٹرک سے حاضری کو یقینی بنایا،ٹیکس چوروں،ٹمبر مافیا سگریٹ مافیا کے خلاف کاروائیاں کیں۔حکومت نے زکوٰۃ فنڈ،بھمبر یونیورسٹی کا قیام،مساجد میں 200 یونٹ مفت بجلی اور آئین و قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا۔ وزیراعظم نے کہاکہ برسوں کے زیر التواء منصوبہ جات پر بھی موجودہ حکومت نے فوری اقدام کرتے ہوئے وفاق کے تعاون سے کام کو دوبارہ شروع کروایا۔ انھوں نے کہا کہ وزارت عظمیٰ کی طرف سے ٹبرپال” کا منصوبہ ختم کردیا،ٹیکس چوروں،اقرباء پروری،برداری ازم کرنے والوں کو آج کاوزیراعظم اچھا نہیں لگتا۔

جب سٹیٹس کو سے ٹکرائیں گے تومافیاز کو تکلیف تو ہو گی۔انہوں نے کہاکہ ہمیشہ میرٹ کو فوکیت دی۔چوہدری انوار الحق نے کہا کہ حلقہ بھمبر سمیت آزادکشمیر کے تمام حلقہ جات میں بلاتفریق ترقیاتی وفلاحی کام جاری ہیں ،چیزوں کو ریشنلائز کیاہے ۔ انہوں نے کہاکہ بھمبر برقیاتی ڈویژن میں کوئی نیا خرچہ نہیں آیا۔وزیراعظم نے کہاکہ آزادکشمیر میں اب بجلی چوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن ہوگا،مقدمات درج ہوں گے بجلی کی طلب و رسد کے لحاظ سے اقدامات اٹھائے ہیں۔انہوں نے کہاکہ محکمہ برقیات کی استعداد کار بڑھا رہے ہیں ۔ بھمبر میں یونیورسٹی،دانش سکول عوام کے لیے تحفہ ہے۔ ہمارے دور حکومت میں صحت انصاف تعلیم کے نظام میں بہتری آئی ہے۔

چوہدری انوار الحق نے کہا کہ آزادکشمیر تمام صوبوں سے زیادہ خوشحال ریاست ہے۔ ہم مسلح افواج پاکستان کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بھمبر آپریشن ڈویژن کے بعد بجلی کا لوڈ کم رہ جائے گا۔سماہنی فیڈر رمضان المبارک سے قبل مکمل کریں گے ۔عوام بجلی چوروں کی نشاندہی کریں۔دوران تقریب وزیراعظم آزادکشمیرنے تحریک آزادی کشمیرکے حق میں نعرے بھی لگائے ۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے