شمالی وزیرستان میں آپریشن، دہشتگردی میں ملوث افغان شہری ہلاک
شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں مارا گیا دہشت گرد افغان شہری نکلا۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق دتہ خیل میں ہلاک دہشت گرد لقمان افغان صوبہ خوست کا رہائشی تھا، ہلاک دہشت گرد لقمان خان عرف نصرت کا تعلق خوست کے ضلع سپیرا سے تھا۔
یہ بھی پڑھیں : بنوں: فتح خیل پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا 2 روز میں دوسرا حملہ، 2 اہلکار شہید
افغان دہشت گرد لقمان 6 فروری کو دتہ خیل میں آپریشن میں مارا گیا تھا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گرد کی لاش حوالے کرنے کے لیے افغان عبوری حکومت سے رابطہ کیا جا رہا ہے۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز نے کہا کہ افغان حکومت اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کرنے سے روکے، توقع ہے کہ افغان عبوری حکومت ذمے داریاں پوری کرے گی۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں