مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک تحریک جاری رہے گی ، صدرمسلم لیگ ن آزادکشمیر شاہ غلام قادر
5 فروری تحریک آزادی کشمیر کا ایک اہم دن ہے جسے پاکستانی و کشمیری ہر سال یوم یکجیتی کے طور پر مناتے ہیں۔
مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے صدر شاہ غلام قادر نے اس موقع پر کہا کہ 5فروری کا دن نہ صرف پاکستانی و کشمیری عوام کے درمیان یکجہتی کا اظہار ہے بلکہ دنیا بھر میں رہنے والے پاکستانی و کشمیری اس دن کو ایک جیسے جوش و جذبے سے مناتے ہیں۔
شاہ غلام قادر کا کہنا تھا کہ پاکستانی و کشمیری عوام کی تحریک آزادی کشمیر کے لیے ایک ہی آواز ہے اور یہ تحریک مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک جاری رہے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ کشمیریوں کی جدوجہد حق خودارادیت کے لیے ہے اور ان کے عزم و حوصلے میں کمی نہیں آئی۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں