چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی ملاقات

اسلام آباد : چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے ملاقات کی ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ملاقات کے دوران عدالتی امور اور ججز نامزدگی پر گفتگو ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں : اسلام آباد ہائیکورٹ میں نئے ججز آنے کے بعد بڑی انتظامی تبدیلیاں

چیف جسٹس اور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی ملاقات کے دوران وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ بھی موجود تھے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے چیف جسٹس سے الگ الگ ملاقاتیں کی تھیں۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے