پاکستان میں شرح پیدائش کم ہوکر 3.6 فیصد ہوگئی

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق سال 2024 میں پاکستان میں شرح پیدائش میں کمی دیکھی گئی ہے۔

اقوام متحدہ کی ورلڈ فرٹیلیٹی رپورٹ کے مطابق سال 2024 میں پاکستان میں شرح پیدائش کم ہوکر 3.6فیصد رہ گئی ہے جو 1994 میں 6 فیصد تک تھی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2023 میں شرح پیدائش 3.2 تھی جو 2022 کے مقابلے میںایک اعشاریہ 88 فیصد کم تھی۔

رپورٹ کے مطابق 2024 میں 63 ممالک میں رہنے والے 1.8 ارب افراد آبادی میں کمی کے مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں۔

رپورٹ میں حکومتوں پر کم عمری کی شادی پر پابندی، خواتین اور لڑکیوں کے حقوق کے تحفظ اور تولیدی صحت کی مکمل سہولیات یقینی بنانے کے لیے مؤثر قوانین کے نفاذ پر زور دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے