ضلع کرم میں قیام امن کے لیے دوسرا اہم جرگہ آج ہوگا
ضلع کرم میں قیام امن کے لیے فریقین کا دوسرا اہم جرگہ آج پشاور میں ہوگا۔
کرم فریقین مسئلے کو حل کرنے کے لیے خود بیٹھنے پر متفق ہوگئے۔ جرگے میں فریقین کے عمائدین شریک ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق قیام امن پر تفصیلی گفتگو اور عمائدین کو قریب لانے کی کوشش ہوگی۔ واضح رہے کہ کرم عمائدین کی اتوار کو اسلام آباد میں اہم بیٹھک ہوئی تھی۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں