اپر کرم میں فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنر زخمی
ضلع کرم: اپر کرم میں فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنر زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق اپر کرم کے علاقے بوشہرہ میں اسسٹنٹ کمشنر سعید منان کو نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا جس میں وہ زخمی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستانی خاتون سمیت 67افراد کی ہلاکت ،امریکی فضائی حادثے کی وجوہات سامنے آگئیں
پولیس کاکہنا ہےکہ اسسٹنٹ کمشنر سعید منان پولیس کے ہمراہ بوشہرہ میں موجود تھے، واقعے کے بعد انہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ پولیس کی بھاری نفری نے ملزمان کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
واضح رہےکہ اس سے قبل لوئر کرم میں ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا جس میں وہ زخمی ہوگئے تھے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں