چارسدہ میں صحافی کا قتل، عدالت کو مجرم کو 4 بار سزائے موت کا حکم

ایڈیشنل سیشن جج چارسدہ کی عدالت نے صحافی قتل کیس کے مجرم ارشد جمال کو چار بار سزائے موت کی سزا دینے کا فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے واردات میں اسلحہ فراہم کرنے والے دوسرے مجرم سکندر خان کو تین سال قید کی سزا سنائی۔

تفصیلات کے مطابق مجرم نے 30 اکتوبر 2018 کو فائرنگ کرکے صحافی احسان شیرپاؤ سمیت چار افراد کو قتل کیا تھا۔ صحافی احسان شیرپاؤ کو اپنے گھر کے سامنے 30 اکتوبر 2018 کو اپنے چچازاد بھائی ارشاد جمال نے پہلے اپنے گھر میں اپنی والدہ ، بھابھی اور بھتیجا کو قتل کردیا تھا جبکہ گھر سے باہر نکل کر صحافی احسان شیرپاؤ کو گھر کے سامنے گولیوں کا نشانہ بناتے ہوئے قتل کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:ڈی جی FIAبعد اختر حیات بھی عہدے سے فارغ ، ذوالفقار حمید نئے آئی جی خیبر پختونخوا تعینات

واقعے کے فوراً پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے کچھ ہی دنوں میں مجرم ارشد جمال کو گرفتار کرلیا، 6 سال مسلسل عدالتی کارروائی کے بعد ایڈیشنل سیشن جج چارسدہ کی عدالت نے صحافی قتل کیس کے مجرم ارشد جمال کو چار بار سزائے موت دی۔

عدالت نے واردات میں اسلحہ فراہم کرنے والے دوسرے مجرم سکندر خان کو تین سال قید کی سزا سنائی۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے