بیرونِ ملک سے ٹھنڈی اور خیر کی ہوائیں پاکستان میں داخل ہو رہی ہیں: فیصل واوڈا
سینیٹر فیصل واؤڈا نے پاکستان کی سیاسی اور معاشی صورتحال سے متعلق دلچسپ انداز اپنا لیا۔
سینیٹر فیصل واؤڈا نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آج پاکستان کے لیے مزید ٹھنڈی مثبت اور خیر کی ہوائیں بیرونِ ملک سے آرہی ہیں۔
اپنے ایک بیان میں فیصل واؤڈا نے کہا کہ ٹھنڈی مثبت اور خیر کی ہوائیں پاکستان میں داخل ہو رہی ہیں، انشا اللّٰہ یہ ہوائیں اب چلتی رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کی کامیابیوں اور بلندیوں کی ابتدا ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں