لاپتہ افراد کمیشن کے نئے سربراہ جسٹس فقیر محمد کھوکھرانتقال کر گئے

حکومت کی جانب سے حال ہی میں لاپتہ افراد کمیشن کے سربراہ مقرر کیے گئے جسٹس (ر) فقیر محمد کھوکھر انتقال کر گئے۔

سپریم کورٹ کے اعلامیے کے مطابق جسٹس (ر) فقیر محمد کھوکھر کی نمازِ جنازہ آج لاہور میں بعد نمازِ عصر ادا کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : قیامت کے فرضی دن کی گھڑی کو ایک سیکنڈ آگے بڑھا دیا گیا

سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں لاپتہ افراد کے کیس کی سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا تھا کہ حکومت نے جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی جگہ جسٹس (ر) فقیر محمد کھوکھر کو نیا کمیشن سربراہ مقرر کیا ہے۔

 

 

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے